آندھراپردیش

مشن چندریان 3 کی الٹی گنتی شروع

مشن کی تیاری کا جائزہ لینے کے بعد، لانچ اتھارٹی بورڈ نے منظوری دے دی جس کے بعد ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی سینٹر) میں باوقار مشن کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

چینائی: ہندوستان کے تیسرے قمری مشن چندریان -3 کے لئے کل 25.5 گھنٹے کی الٹی گنتی جمعرات کو دوپہرایک بج کر پانچ منٹ سے سری ہری کوٹا کےشار رینج میں شروع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
چندریان3 کے چاند پر اترنے کا مقام ’شیوشکتی‘ سے تعبیر
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا
انجنیا سوامی مندر کو منہدم کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار

مشن کی تیاری کا جائزہ لینے کے بعد، لانچ اتھارٹی بورڈ نے منظوری دے دی جس کے بعد ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی سینٹر) میں باوقار مشن کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

ایک ٹویٹ میں، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے کہا، "ایل وی ایم3 ایم4/چندریان-3 مشن: کل ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ 17 سیکنڈ پرلانچ کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔”

اسرو 170 ضرب 36500 کلومیٹرسائز کی اپلٹک پارکنگ مدار میں انٹیگریٹڈ چندریان-3 خلائی جہاز کے ماڈیول کو لانچ کرنے کے لئے اپنے سب سے بھاری راکٹ لانچ وہیکل مارک-3 (ایل وی ایم 3- ایم 4) کا استعمال کرے گا۔ 642 ٹن کے پے لوڈ کے ساتھ 43.5 میٹر لمبا وہیکل کیریئر جمعہ کو دوپہر 2.35 بجے دوسرے لانچ پیڈ سے روانہ ہوگا۔

چندریان 3 کو اڑان بھرنے کے تقریباً 16 منٹ بعد 179 کلومیٹر کے جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ (جی ٹی او) قائم کیاجائے گا، جہاں سے یہ چاند کی سطح پرمحفوظ لینڈنگ اور گھومنے کے لئے اپنے طویل سفر کا آغاز کرے گا۔ 3.5 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کرنے کے بعد اگست کے آخری ہفتے میں سافٹ لینڈنگ متوقع ہے۔

اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کے مطابق چاند پر طلوع آفتاب کے وقت تاریخ (لینڈنگ کی تاریخ) طے ہوتی ہے۔ جب ہم اتر رہے ہوں تو سورج کی روشنی ضرور ہونی چاہیے۔ لہذا لینڈنگ 23 یا 24 اگست کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 23 یا 24 اگست کو چندریان کی لینڈنگ منصوبے کے مطابق نہیں ہوتی ہے، تو اسرو ستمبر میں لینڈنگ کی کوشش کے لیے مزید ایک ماہ انتظار کرے گا۔ "لینڈر اور روور سورج کی روشنی آنے تک 14 دن تک چاند پر رہیں گے۔ جب سورج کی روشنی نہیں ہوگی، تو روور پر نصب ایک چھوٹا سولر پینل بجلی پیدا کرے گا اور روشنی آنے تک اگلے 14 دنوں کے لئے بیٹریاں چارج کرے گا۔