تلنگانہ

سنگاریڈی میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل پڑے۔ اس زلزلہ میں تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اس لئے سب نے راحت کی سانس لی۔

حیدرآباد: سنگاریڈی ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ کوہیر منڈل کے بلال پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد حیران لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل پڑے۔ اس زلزلہ میں تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اس لئے سب نے راحت کی سانس لی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ منگل کی علی الصبح 3.20 بجے ریکٹر اسکیل پر 3.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ زلزلے کا مبدا ضلع نلگنڈہ سے 117 کلومیٹر دور زمین میں پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس سے قبل گزشتہ جنوری میں بھی کوہیر منڈل میں کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔