جرائم و حادثات

باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار

اتر کھنڈ کے ہردوار میں باپ اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کے ٹکڑے کرنے اور انہیں فریزر میں رکھ دینے کے الزام میں ایک 15 سالہ لڑکی کو تحویل میں لے لیاگیا ہے۔

دہرہ دون: اتر کھنڈ کے ہردوار میں باپ اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کے ٹکڑے کرنے اور انہیں فریزر میں رکھ دینے کے الزام میں ایک 15 سالہ لڑکی کو تحویل میں لے لیاگیا ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

قتل کا یہ واقعہ 15مارچ کو مدھیہ پردیش کے جبل پور میں پیش آیاتھا اور اس وقت سے یہ لڑکی مفرور تھی۔ اس کیس میں لڑکی کا 19 سالہ بوائے فرینڈ بھی ملوث ہے اور ہنوز مفرور ہے۔

ہردوارکے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پرمیندر ڈوبھال نے بتایا کہ لڑکی کو منگل کے روز حراست میں لیاگیاہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہردوار آئی ہوئی ہے۔

19 سالہ لڑکے ساتھ تعلقات رکھنے پر اعتراض کرنے کی وجہ سے لڑکی کے والد کو ہلاک کردیاگیا۔ ڈوبھال نے بتایا کہ لڑکی کے بھائی نے یہ منظر دیکھ لیاتھا جس کی وجہ سے اسے بھی قتل کردیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ان دونوں نے لاشوں کے ٹکڑے کردیئے اور فرار ہونے سے پہلے انہیں فریزر میں رکھ دیا۔ لڑکی کے مطابق اس کے بوائے فرینڈ نے اس قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔