16 سالہ طالبہ نے کالج ہاسٹل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
طالبہ کا تعلق کاماریڈی ٹاؤن سے ہے اور اُس نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے والدین کے ساتھ آکر کالج میں داخلہ لیا تھا۔ وہ کالج ہاسٹل میں قیام پذیر تھی۔ لڑکی کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
حیدرآباد: ایک 16 سالہ طالبہ نے کالج ہاسٹل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ نارائنہ کالج ہاسٹل باچوپلی‘ نظام پیٹ کے علاقہ میں یہ واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبہ نے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ جونیئر کالج میں ایک ہفتہ قبل ہی داخلہ لیا تھا۔
طلبہ نے دیکھا کہ کلاس 11 کی طالبہ کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے جس کے بعد کالج حکام کو مطلع کردیا۔ کالج حکام کی جانب سے اطلاع کی وصولی کے بعد پولیس فوراً پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
طالبہ کا تعلق کاماریڈی ٹاؤن سے ہے اور اُس نے ایک ہفتہ قبل ہی اپنے والدین کے ساتھ آکر کالج میں داخلہ لیا تھا۔ وہ کالج ہاسٹل میں قیام پذیر تھی۔ لڑکی کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس اِس بات کی کوشش کررہی ہے کہ آیا طالبہ نے خودکشی کا کوئی نوٹ چھوڑا ہے۔
پولیس نے طالبہ کی ورثاء کو مطلع کردیا۔ کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے جو کہ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں واقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہاسٹل بلڈنگ کی پانچویں منزل سے طالبہ نے آج چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔