حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

فضل علی نے بیٹی کے سامنے خود کو گولی مارلی (جانئے خودکشی کی وجہ)

ایک 59 سالہ پولیس عہدیدارجو تلنگانہ کے وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی کے اسکارٹ کے انچارج کے طورپرفرائض انجام دے رہے تھے‘ نے اتوار کے روز یہاں سرویس ریوالور سے خودکوگولی مارلی۔

دوبیٹیوں کی شادیاں کی تھیں اور قرض

حیدرآباد: ایک 59 سالہ پولیس عہدیدارجو تلنگانہ کے وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی کے اسکارٹ کے انچارج کے طورپرفرائض انجام دے رہے تھے‘ نے اتوار کے روز یہاں سرویس ریوالور سے خودکوگولی مارلی۔

آرمڈریزرو میں سب انسپکٹر محمدافضل علی نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج صبح 7بجے ایک ہوٹل کے قریب مبینہ طورپرسرویس پستول سے خودکو گولی ماکر ہلاک کرلیا۔پولیس نے یہ بات بتائی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق انتہائی اقدام کے پس پردہ مالی مسائل اہم وجہ ہوسکتی ہے۔ڈی سی پی (ویسٹ زون)ڈی جوئل ڈیوس جنہوں نے مقام خودکشی کا دورہ کیا نے یہ بات کہی۔

وزیر تعلیم نے بھی جائے مقام کا دورہ کیا۔نمائندہ منصف کے مطابق ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی کے گن مین نے آج خودکشی کرلی۔گن مین کی خودکشی کے واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سبیتا اندراریڈی کے گن مین فضل علی نے آج اپنی بیٹی کے سامنے اپنے سرویس ریوالور سے کنپٹی پر گولی چلاکر خود کشی کرلی۔

آج فضل علی ڈیوٹی پرروانہ ہوتے وقت اپنی بیٹی کوساتھ لئے جارہے تھے۔امیر پیٹ میں سری نگر کالونی کے منی کنٹہ ہوٹل کے قریب پہونچتے پہنچتے بیٹی سے شخصی باتیں کرنے لگے اوراچانک اپنے پاس موجود ریوالور سے سرپر گولی چلادی اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑدیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ کر لاش کوبغرض پوسٹ مارٹم عثمانیہ دواخانہ منتقل کردیا۔ بتایا جارہاہے کہ فضل علی مقروض تھے اور اسی تناومیں خودکشی کرلی۔

ایک خانگی بینک سے قرض لے کر انہوں نے اپنی دوبیٹیوں کی شادیاں کی تھیں اور قرض کی وجہ سے ذہنی تناؤکا شکارتھے۔

ان کی بیٹی کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا۔

a3w
a3w