کرناٹک

ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکے نے طیش میں آکر ماں کا قتل کیا۔ لڑکا کالج جانے کی تیاری کررہا تھا اور ناشتے کا منتظر تھا مگر اس کی ماں سورہی تھی۔

بنگلورو: ایسٹ بنگلورو کے کرشناراجہ پورم میں ایک17سالہ لڑکے نے اپنی ماں کو مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتار کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ
خاتون ساتھیوں کی تصاویر کو برہنہ تصاویر سے مسخ کرنے پر خانگی کمپنی کا ملازم گرفتار
نومولود بچوں کو فروخت کرنے والا ریاکٹ بے نقاب، غریب ماؤں کے ملوث ہونے کا انکشاف
مودی کی جانب سے ایم ٹیک طالبہ کی ستائش

مقتولہ وائٹ فیلڈ میں سافٹ ویئر کمپنی میں ملازم تھی۔ڈ ی سی پی وائٹ فیلڈ شیوکمار گونارے نے بتایا کہ یہ واردات جمعہ کو صبح 8اور 8:30 بجے کے درمیان پیش آئی۔

پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکے نے طیش میں آکر ماں کا قتل کیا۔ لڑکا کالج جانے کی تیاری کررہا تھا اور ناشتے کا منتظر تھا مگر اس کی ماں سورہی تھی۔

شبہ ہے کہ طیش میں آکر اس نے لوہے کی سلاخ سے اس پر وار کیا۔“ لڑکا‘ ڈپلوما کررہا ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ لڑکا ناراض تھا کہ ماں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی ہے۔ کے آر پورم نے کیس درج کرلیا۔