مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کی مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئمہ مساجد لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے۔ رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص جگہوں پر افطار کروانے کی اجازت ہوگی۔

ریاض: سعودی عرب میں مساجد میں افطار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی وزارت اسلامی امور اور رابطہ کی جانب سے آئمہ مساجد کیلئے جاری ہدایات میں رمضان المبارک کے دوران  مساجد میں افطار کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی علماء، ہماری رہنمائی کریں : مفتی نورولی محسود
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ افطار پر پابندی کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا اور یقینی بنانا ہے۔ اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئمہ مساجد لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے۔ رمضان المبارک میں مساجد کے باہر مختص جگہوں پر افطار کروانے کی اجازت ہوگی۔

مساجد میں نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ یا نشرکرنے پربھی پابندی ہوگی۔ آئمہ مساجد رمضان کے دوران تراویح کو طویل کرنے سے گریز کریں اور عوام کو روزوں کے فوائد سے آگاہ کریں۔ سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں رمضان المبارک  11 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔