حیدرآباد

۱۲ ربیع الاول شریف اور جمعہ المبارک کا حسین امتزاج: نوجوانوں کے لیے پیامِ حیات

خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز، نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے ماہِ ربیع الاول کی دسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال امتِ مسلمہ کے لیے ایک بابرکت موقع ہے کہ یوم میلادِ مصطفی ﷺ (۱۲ ربیع الاول شریف) اور یوم جمعہ المبارک ایک ہی دن جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

حیدرآباد: خطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز، نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے ماہِ ربیع الاول کی دسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال امتِ مسلمہ کے لیے ایک بابرکت موقع ہے کہ یوم میلادِ مصطفی ﷺ (۱۲ ربیع الاول شریف) اور یوم جمعہ المبارک ایک ہی دن جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

انہوں نے کہا کہ یہ امتزاج محض ایک اتفاق نہیں بلکہ ملت کے لیے عظمت، روحانی تجلی اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے ایک گہرا فکری پیغام ہے۔

مولانا نے کہا کہ یوم میلاد النبی ﷺ وہ دن ہے جب رحمۃ للعالمین حضور اکرم ﷺ دنیا میں تشریف لائے اور جہالت و ظلم کی تاریکیوں کو ختم کر کے انسانیت کو علم، عدل اور ہدایت کا نور عطا فرمایا۔ اسی طرح جمعہ المبارک کو سید الایام، اجتماعیت کا دن اور دعاؤں کی قبولیت کی گھڑی قرار دیا گیا ہے۔ جب یہ دونوں مبارک ایام اکٹھے آئیں تو یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ حضور ﷺ کی تعلیمات اور جمعہ کی اجتماعی روح کو اپنانا ملت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

نوجوانوں کے لیے پیغام

مولانا صابر پاشاہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:

  1. اپنی زندگی کو حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ سے مزین کریں تاکہ کردار و گفتار میں ان کی تعلیمات جھلکیں۔
  2. قرآن مجید اور نماز سے مضبوط رشتہ جوڑیں، خاص طور پر جمعہ کے دن سورۃ الکہف کی تلاوت اور باجماعت نمازوں کی پابندی کریں۔
  3. علم کے ساتھ اخلاق کو اپنائیں تاکہ قیادت بصیرت و پاکیزگی سے بھرپور ہو۔
  4. خدمتِ خلق، والدین کی اطاعت، اور سماج میں محبت و اتحاد کو فروغ دیں۔
  5. امت کی اصلاح اور اتحاد کو اپنا نصب العین بنائیں اور نفرت و انتشار سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار میلاد النبی ﷺ اور جمعہ المبارک کا حسین امتزاج ملت کو ایک نئے ولولے اور بیداری کا پیغام دے رہا ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ تقریبات اور نعروں تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی زندگی میں حضور ﷺ کی تعلیمات کو اختیار کریں۔ یہی اصل میلاد کا جوہر ہے اور ملت کے عروج کا راستہ بھی۔

12 ربیع الاول شریف کے معمولات

  • نعت خوانی، درود و سلام اور ذکرِ الٰہی کی مجالس
  • نفل عبادات اور ذکر میں اضافہ
  • صدقہ و خیرات کی تقسیم اور غرباء کی مدد
  • اخلاق و کردار کی اصلاح اور اسوۂ حسنہ کی پیروی

مولانا نے کہا کہ یہ دن اللہ کی رحمتوں کے نزول کا مظہر ہے اور اس کے معمولات کا مقصد اللہ کی قربت اور روحانی سکون حاصل کرنا ہے۔