مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر حملے: ایران کی حماس کو مبارکباد اور حمایت کا اعلان

ایران نے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے پر مبارکباد پیش کی اور حمایت کا اعلان کر دیا۔

تہران: ایران نے فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے پر مبارکباد پیش کی اور حمایت کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر یحییٰ رحیم صفری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملے کیلیے حماس مبارکباد کے قابل ہے۔

یحییٰ رحیم صفری نے کہا کہ حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، فلسطین کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی گروپ حماس کا اسرائیل پر حملہ انتہائی حیران کن اور پھیلا ہوا تھا۔

ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران فلسطین کی آزادی تک اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم حماس کے قابل فخر آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، آپریشن کے دوران مزاحمت نے اب تک شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔

ناصر کنانی نے کہا کہ صہیونیوں کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی تاریخ ایک روشن مقام ہے۔

a3w
a3w