شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

بیف کھانے والا شخص پارلیمنٹ میں بھگوان شیوا کی تصویر دکھاتا ہے:سی پی جوشی

جوشی نے کسی کا نام لئے بغیر کہا ہند۔چین لڑائی میں بین الاقوامی سرحد پر کشیدگی پائی جاتی ہے اور راہول گاندھی چینی سفیر کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں۔ جو شخص بیف کھاتا ہے مہادیو کی تصویر پارلیمنٹ میں لاتا ہے۔ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جئے پور: راجستھان بی جے پی کے صدر سی پی جوشی نے بظاہر کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ”بیف کھاتے ہیں“ وہ پارلیمنٹ میں بھگوان شیوا کی تصویر دکھاتے ہیں۔ جوشی نے چہارشنبہ کے روز دوسا میں پارٹی کے ایک اجلاس میں یہ ریمارک کیا۔ ان کی تقریر کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
ہم ہربار وہی غلطی دہراتے ہیں:گواسکر
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا

 جوشی نے کسی کا نام لئے بغیر کہا ہند۔چین لڑائی میں بین الاقوامی سرحد پر کشیدگی پائی جاتی ہے اور راہول گاندھی چینی سفیر کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں۔ جو شخص بیف کھاتا ہے مہادیو کی تصویر پارلیمنٹ میں لاتا ہے۔ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ہندوؤں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے، انہیں تشدد کرنے والے قرار دیتا ہے اور رام مندر کی مخالفت کرتا ہے، تو کیا ہم خاموش رہیں گے؟ جو لوگ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کی جلد کی رنگت کی وجہ سے ان کا مذاق اڑاتے ہیں، وہ کامیاب ہوتے رہیں گے، اگر ہم خاموش تماشائی بنیں رہیں۔

راہول گاندھی نے یکم جولائی کو صدر جمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے بھگوان شیوا، گرونانک اور یسوعمسیح کی تصاویر دکھائیں تھیں، جب انہوں نے ہندوازم، اسلام، سکھ مت، عیسائیت، بدھ ازم اور جین ازم کا حوالہ دیا تھا، تاکہ بے خوفی اور بے باکی کی اہمیت کو اجاگر کرسکیں۔

a3w
a3w