شمالی بھارت

اندور میں ایک بھکارن کی ایک ماہ کی آمدنی 75 ہزار روپے!

بھیک مانگ کر صرف ایک ماہ میں 75 ہزار روپے کی کمائی کرنے کی بات مانی ہے۔ اندور سٹی کے پراجکٹ آفیسر دنیش مشرا نے بتایا کہ دوران ِ پوچھ تاچھ بھکارن نے بتایا کہ اس نے گزشتہ ماہ یہ کمائی کی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے محکمہ بہبودی ئ خواتین و اطفال نے جمعرات کے دن دعویٰ کیا کہ اس نے اندور میں ایک مندر کے قریب سے ایک بھکارن کو ریسکیو کیا جس کے پاس 75 ہزار روپے پائے گئے۔ بھکارن کو محکمہ کے ریسکیو سنٹر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

 اس نے علاقہ میں بھیک مانگ کر صرف ایک ماہ میں 75 ہزار روپے کی کمائی کرنے کی بات مانی ہے۔ اندور سٹی کے پراجکٹ آفیسر دنیش مشرا نے بتایا کہ دوران ِ پوچھ تاچھ بھکارن نے بتایا کہ اس نے گزشتہ ماہ یہ کمائی کی۔ وہ کئی سال سے بھیک مانگ رہی ہے۔ حکومت نے بھکاری مکت ابھیان (شہر کو فقیروں سے پاک کرنے کی مہم) پھر سے شروع کی ہے۔