حیدرآباد
ٹرینڈنگ

چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات کیلئے گو اسے حیدرآباد پہنچے این آرآئی کوآٹوڈرائیور نے لوٹ لیا

آٹو ڈرائیور نے رات 11 بجے اپنے دوستوں کو یوسف گوڑہ کے قریب بلاکر اس شخص کو سنسان مقام پر لے جاکر اس پر حملہ کرتے ہوئے اس سے غیر ملکی 1200 یورو کی کرنسی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین لیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کیلئے گوا سے حیدرآبا دپہنچے ایک این آر آئی کو آٹو ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ لیا۔یہ واردات حیدرآباد کے متھرا نگرمیں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق ایس سلوانامی شخص ریونت ریڈی کا مداح ہے جو گوا سے ان سے ملاقات کیلئے تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچا تھا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

چیف منسٹر سے ملاقات کا موقع نہ ملنے کی وجہ سے وہ جمعہ کی رات واپسی کیلئے جوبلی ہلز سے سکندرآباد جانے کے لیے آٹو میں سوار ہوا۔ اس نے آٹو ڈرائیور سے کہا کہ اس کے پاس ہندوستانی کرنسی نہیں ہے، اسے یورو کرنسی کا تبادلہ کرنا ہے۔

آٹو ڈرائیور نے رات 11 بجے اپنے دوستوں کو یوسف گوڑہ کے قریب بلاکر اس شخص کو سنسان مقام پر لے جاکر اس پر حملہ کرتے ہوئے اس سے غیر ملکی 1200 یورو کی کرنسی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین لیا۔ این آرآئی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w