حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر بنگالوروکی لڑکی کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی گئی

شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پربنگالورو سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جس کو چوکس سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے ناکام بناتے ہوئے بچالیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پربنگالورو سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی جس کو چوکس سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں نے ناکام بناتے ہوئے بچالیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

اس لڑکی کی شناخت بنگالوروساوتھ کی رہنے والی 22 سالہ شویتا ایم کے طورپر کی گئی ہے۔

کل شب تقریبا 12بجے یہ لڑکی بنگالورو سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچی۔

اس نے ڈپارچربلڈنگ سے فوری طورپرنیچے کودنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود چوکس سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے اس کو بچالیا۔

اس کو فوری طورپر متعلقہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ یہ لڑکی نیچے کودنے کی کوشش کررہی ہے۔

تاہم سی آئی ایس ایف کا عملہ اس کو کافی جدوجہد کے بعد بچانے میں کامیاب رہا۔

پولیس اس سے اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔