سوشیل میڈیا

’یہ کس قسم کا گوبھی ہے؟ کوبرا گوبھی یا وائپر گوبھی۔‘ (ویڈیو)

کبھی کبھی روز مرہ کے کاموں کے دوران ایسا عجیب واقعہ پیش آ جاتا ہے کہ لوگ حیرت زدہ ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص پھول گوبھی لے کر آیا اور پکانے کے لیے اسے کاٹا گیا تو اس میں سے سانپ نکل آیا۔

حیدرآباد: کبھی کبھی روز مرہ کے کاموں کے دوران ایسا عجیب واقعہ پیش آ جاتا ہے کہ لوگ حیرت زدہ ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص پھول گوبھی لے کر آیا اور پکانے کے لیے اسے کاٹا گیا تو اس میں سے سانپ نکل آیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گوبھی کے اندر سانپ چھپا بیٹھا دکھایا گیا ہے۔ گوبھی پکانے کے لیے کاٹا گیا تو اس میں سے سانپ نکلتا دیکھ کر گھر والوں کی چیخیں نکل گئیں۔

سبزی منڈی سے خریدے گئے گوبھی میں سے سانپ نکلنے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیو دیویندر سینی نامی صارف نے ایکس پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے ’یہ کس قسم کا گوبھی ہے؟ کوبرا گوبھی یا وائپر گوبھی۔‘

اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا صارفین کو سبزیوں کے تعلق سے خوف زدہ کر دیا ہے کہ انھیں سبزی خریدتے ہوئے احتیاط ضرور کرنی چاہئے ورنہ کوئی خطرناک واقعہ بھی پیش آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، برطانیہ کے ویسٹ مڈلینڈز میں ایک اسٹور سے خریدے گئے گوبھی میں سے بھی زندہ سانپ نکل آیا تھا۔ 63 سالہ شخص نیویل لنٹن نے سانپ کو اس وقت دیکھا تھا جب انھوں نے گوبھی فریج سے پکانے کے لیے نکالا۔

a3w
a3w