قانونی مشاورتی کالم

وقف قانون منسوخ کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا

قارئین کو حیرت ہوگی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(حکمران پارٹی) کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ‘ پارلیمنٹ میں ایک پرائیوٹ بل پیش کیا جو پارلیمنٹ نے مباحث کے لئے قبول کرلیا۔

قارئین کو حیرت ہوگی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(حکمران پارٹی) کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ‘ پارلیمنٹ میں ایک پرائیوٹ بل پیش کیا جو پارلیمنٹ نے مباحث کے لئے قبول کرلیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل، مرکزی حکومت کے ارادے نیک نہیں ہیں: جعفر پاشاہ
وقف ترمیمی بل کے خلاف مجسمہ امبیڈکر ٹینک بنڈ پر کل جماعتی دھرنا، مولانا خیر الدین صوفی، عظمیٰ شاکر، عنایت علی باقری اور آصف عمری کا خطاب
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

بل کے مطابق ہندوستان میں دفاعی اداروں‘ ریلوے کے بعد سب سے زیادہ اراضی وقف بورڈ کے قبضہ میں ہے۔ بل کے مطابق اگر کوئی جائیداد درجِ رجسٹر وقف ہو تو دعویدار کو ثابت کرنا پڑے گا کہ یہ اراضی اس کی ملکیت ہے۔

وقف بورڈ پر کوئی بارِ ثبوت نہیں۔ یہ قانونی موقف غیر دستوری اور غیرقانونی ہے لہٰذا وقف ایکٹ1995 ء کو منسوخ کردینا چاہیے۔

علاوہ ازیں وراثت ٹیکس قانون بھی منظور ہوگا تاکہ ہر صاحبِ جائیداد کی موت کی صورت میں اس کے ورثاء پر تیس تا ساٹھ فیصد جائیداد کی مالیت پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اگر موجودہ حکومت اپنے تیسرے دور میں داخل ہوتی ہے تو یونیفارم سیول کوڈ بھی لاگو ہوگا اور مسلمانوں کی حیثیت دوم درجہ کے شہریوں جیسی ہوجائے گی۔

سب شہادت کے ہیں آثار چنا جور گرم ۔ جوشؔ
خداوندا ! یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں
کہ درویشی بھی عیّاری ہے سلطانی بھی عیّاری
اقبال