بھارتسوشیل میڈیا

اوڈیشہ کے وزیر صحت کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی ماردی

چیف منسٹر نوین پٹنائک نے وزیر صحت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کرائم برانچ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ مسٹر پٹنائک نے کرائم برانچ کے سینئر افسران کو موقع کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

بھونیشور: اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع کے برجراج نگر میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نبا داس کو اتوار کے روزگولی مار دی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ وزیر کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے لیے ہوائی جہاز سے بھونیشور لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
https://twitter.com/AdityaRajKaul/status/1619617468582100994

وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے وزیر صحت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کرائم برانچ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ مسٹر پٹنائک نے کرائم برانچ کے سینئر افسران کو موقع کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ وزیر پر حملے کے افسوس ناک واقعے پر صدمے میں ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نجی اسپتال تک گرین کوریڈور بنایا گیا ہے اور وزیر کو بحفاظت اسپتال پہنچانے کے لیے ڈاکٹروں اور ایمبولینس کو تیار رکھا گیا ہے۔

برجراج نگر کے ایس ڈی پی او جی بھوئی نے بتایا کہ ملزم اے ایس آئی گوپال داس نے وزیر پر اس وقت تقریباً چار سے پانچ راؤنڈ فائر کیے جب کار سے اترنے کے فوری بعد حامی پھولوں سے ان کا استقبال کر رہے تھے۔ گولی لگنے کے بعد وزیر خون میں لت پت زمین پر گر گئے۔

 اس کے بعد انہیں فوری طور پر جھارسوگوڈا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لے جایا گیا۔ بھوئی نے کہا کہ اے ایس آئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس فائرنگ کے پیچھے کی وجہ جاننے کے لیے اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔