بی ایس ایف جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
فی الحال خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
جیسلمیر: راجستھان میں جیسلمیر کے شاہ گڑھ علاقے سے متصل پاکستان کی بین الاقوامی سرحد پر سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک سپاہی نے سرکاری رائفل سے فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔
بی ایس ایف کے اعلیٰ سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کو ہوشیار پور (پنجاب) کا رہنے والا ہیڈ کانسٹیبل کرشنا کمار (44) شاہ گڑھ علاقے سے متصل پاکستان کی بین الاقوامی سرحد پر 173 ویں بٹالین کے بی او پی بھانو میں سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔
اچانک اس نے سرکاری رائفل سے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اچانک گولی کی آواز سن کر اس کے ساتھی سپاہی فوراً موقع پر پہنچے اور زخمی حالت میں سپاہی کو بی ایس ایف میڈیکل سینٹر لے آئے، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی ایس ایف کے اعلیٰ حکام اور شاہ گڑھ تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔
فی الحال خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
قیاس کیا جارہا ہے کہ خودکشی کے پیچھے کوئی گھریلو وجہ ہوسکتی ہے۔
متوفی ہیڈ کانسٹیبل سال 2000 میں بی ایس ایف میں شامل ہوئے تھے۔