حیدرآباد

حیدرآباد: پارک میں کھیل کے دوران لوہے کی سلاخ پر گرنے سے لڑکے کی موت

حیدرآباد کے نواحی علاقہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 5 سالہ بچہ پارک میں کھیلتے ہوئے لوہے کی سلاخ پر گر کر شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 5 سالہ بچہ پارک میں کھیلتے ہوئے لوہے کی سلاخ پر گر کر شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب

تفصیلات کے مطابق پرساد اور وانی، جو میرپیٹ کے جیلل گوڑہ، داسری نارائن راؤ کالونی کے رہنے والے ہیں کو دو بیٹیاں اور ایک بیٹا 5 سالہ نکھل ہے۔

نکھل اپنے محلہ کے دوستوں کے ساتھ روزمرہ کی طرح منترالہ تالاب کے پاس واقع اوپن جِم پارک میں ’ایئر سوِنگ‘ پر کھیل رہا تھا۔

کھیل کے دوران اتفاقاً وہ لوہے کی سلاخ پر گر پڑا جس سے اسے شدید زخم آئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔

اسے فوراً ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔لڑکے کے باپ پرساد کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے جانچ شروع کردی۔