جرائم و حادثات

کھڑے ڈمپر سے ٹکرائی بس، 6 زخمی

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے نریاولی میں آج صبح ایک بس سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس سے بس میں سوار چھ افراد زخمی ہو گئے۔

ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے نریاولی میں آج صبح ایک بس سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس سے بس میں سوار چھ افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی

پولیس ذرائع کے مطابق کھرئی سے جین برادری کے لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پرائیویٹ بس میں پٹھاریا گئے تھے۔

وہاں سے واپسی کے دوران صبح نریاولی میں بس سڑک پر کھڑے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں تقریباً نصف درجن افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی نریاولی پولیس اور 108 کی دو ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور سول اسپتال کھرئی میں داخل کرایا گیا۔