دہلی

جلسوں اور بین الاقوامی سفر سے گریز کرنے کا مشورہ : آئی ایم اے

کووڈ19کے بڑھتے کیسس کے پیش نظر عوامی اجتماعات جیسے شادیوں کی تقاریب،سیاسی یاسماجی جلسوں اوربین الاقوامی سفر سے گریز کریں۔

نئی دہلی: انڈین میڈیکل اسوسی ایشن(آئی ایم اے) نے عوام کومشورہ دیاہے کہ وہ بعض ممالک بشمول چین میں کووڈ19کے بڑھتے کیسس کے پیش نظر عوامی اجتماعات جیسے شادیوں کی تقاریب،سیاسی یاسماجی جلسوں اوربین الاقوامی سفر سے گریز کریں۔

جاری کردہ اڈوائزری میں آئی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وائرل امراض سے بچنے ٹیکے لیں اورانتباہی خوراک بھی لیں۔

کووڈ سے بچاؤ کیلئے مناسب طریقہ کارجیسے عام مقامات پر ماسک کااستعمال اورسماجی فاصلہ کے اصولوں کی پابندی کریں۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اوربرازیل جیسے ممالک سے گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے5.37لاکھ نئے کیسس کی اطلاع ملی ہے۔