حیدرآباد

حیدرآباد کے ٹینک بنڈ علاقہ میں کار، ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی

شہرحیدرآبادکے ٹینک بنڈ علاقہ میں کار،ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔یہ کارنابالغ لڑکا چلارہاتھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے ٹینک بنڈ علاقہ میں کار،ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔یہ کارنابالغ لڑکا چلارہاتھا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

ٹینک بنڈعلاقہ میں پیش آئے اس حادثہ کے بعد یہ نابالغ لڑکے کارمیں فرارہونے کی کوشش کررہے تھے۔

تیزرفتاری کے دوران توازن کھوجانے کے نتیجہ میں کارڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔اس حادثہ کے وقت کارمیں 5نابالغ لڑکے سوارتھے۔

حادثہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیلونس کھل گئے جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔ اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

حادثہ کے بعد لی گئی ویڈیو میں پوچھنے پر ایک لڑکے نے بتایا کہ یہ تمام بارکس علاقہ سے آرہے تھے۔وہ تمام طلبا ہیں۔