حیدرآباد

جامع مسجد دارالشفاء میں مولانا حافظ پیر شبیر احمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس، ممتاز علما و قائدین کی شرکت

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شبیر احمد نہ صرف ایک عالمِ دین بلکہ ایک سچے رہبر اور سماجی رہنما تھے۔ ان کی خدمات دونوں تلگو ریاستوں میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دیگر ممتاز علما اور قائدین نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت و درجاتِ بلندی کی دعا کی۔


حیدرآباد:جمیعت علمائے شہر، گریٹر حیدرآباد کے زیرِ اہتمام جامع مسجد دارالشفاء میں معروف دینی و ملی رہنما مولانا حافظ پیر شبیر احمد مرحوم کی یاد میں ایک پُراثر تعزیتی اجلاس و دعائیہ نشست منگل کے روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر کے ممتاز علما، قائدین اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی، صدر جمیعت علمائے ہند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شبیر احمد مرحوم کی دینی، تعلیمی اور ملی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اتحادِ امت، تعلیمِ دین اور ملتِ اسلامیہ کی رہنمائی کو اپنا مشن بنایا۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ان کی وفات سے ملت کو ایک عظیم خسارہ پہنچا ہے۔
اسی طرح مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شبیر احمد نہ صرف ایک عالمِ دین بلکہ ایک سچے رہبر اور سماجی رہنما تھے۔ ان کی خدمات دونوں تلگو ریاستوں میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دیگر ممتاز علما اور قائدین نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت و درجاتِ بلندی کی دعا کی۔
یاد رہے کہ مولانا حافظ پیر شبیر احمد، سابق ایم ایل سی اور جمیعت علمائے ہند (تلنگانہ و آندھراپردیش) کے صدر، اتوار کی صبح 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے تک دینی و سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہے اور دونوں تلگو ریاستوں میں ملت کے ایک باوقار، سنجیدہ اور محترم رہنما کی حیثیت سے جانے جاتے تھے

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری