سوشیل میڈیاشمالی بھارت

چونکا دینے والی ویڈیو: ریلوے پل پر فوٹو شوٹ کرانے والے جوڑے نے ٹرین کو آتے دیکھ کر چھلانگ لگائی

راجستھان کے پالی ضلع میں گورم گھاٹ ریلوے لائن پر ایک پل پر فوٹو شوٹ کرا رہے شوہر اور بیوی ٹرین کو آتے دیکھ کر گھبرا گئے اور خود کو بچانے کے لیے انہوں نے 90 فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی

جے پور: راجستھان کے پالی ضلع میں گورم گھاٹ ریلوے لائن پر ایک پل پر فوٹو شوٹ کرا رہے شوہر اور بیوی ٹرین کو آتے دیکھ کر گھبرا گئے اور خود کو بچانے کے لیے انہوں نے 90 فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ، اجتماعی عصمت ریزی کا الزام

پولس کے مطابق سوجت روڈ کے نزدیک ہریامالی کے رہنے والے ہفتہ کی دوپہر گورم گھاٹ گھومنے آئے راہول میواڑا (22) اور اس کی بیوی جھانوی (20) جوگمنڈی پل پر میٹر گیج ریلوے لائن پر ٹہل رہے تھے اسی دوران کملی گھاٹ ریلوے اسٹیشن سے مارواڑ مسافر ٹرین آگئی۔ حالانکہ ٹرین سست تھی اور پل پر رک گئی تھی، تب تک جوڑے نے گھبراہٹ میں پل سے نیچے چھلانگ لگا دی تھی۔

ان کے دو رشتہ دار بھی ریلوے پل کے قریب موجود تھے لیکن وہ ٹریک پر نہیں تھے۔ وہ فوٹو اور ویڈیو کلک کر رہے تھے جبکہ راہول اور جھانوی ریلوے ٹریک پر چل رہے تھے۔ پل سے چھلانگ لگانے والے جوڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ واقعہ کے وقت یہ ویڈیو رشتہ دار کے موبائل فون میں ریکارڈ ہوگئی ۔

ٹرین ڈرائیور اور گارڈ پل سے نیچے اترے اور شدید زخمی جوڑے کو اٹھا کر فولاد ریلوے اسٹیشن لے گئے۔ وہاں سے انہیں ایمبولینس کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا۔ جھانوی کو پالی اسپتال اور راہول کو جودھپور ایمس میں داخل کرایا گیا ۔

a3w
a3w