ممبئی انڈینس کے کیمپ میں سب کچھ ٹھیک نہیں!
ممبئی انڈینز کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت کو دیکھ کر ہاردک ان کی طرف بڑھتے ہیں۔ روہت اس سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں لیکن ہاردک نے انہیں گلے لگا لیا۔

ممبئی: ممبئی انڈینز کیمپ میں کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ چہارشنبہ کو پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم نے میڈیا اور تماشائیوں کے بغیر پریکٹس کی۔ ممبئی انڈینس کا مقابلہ 24 مارچ کو احمدآباد میں گجرات ٹائٹنز سے ہونا ہے۔ احمد آباد جانے سے پہلے ٹیم نے چہارشنبہ کو ممبئی میں پریکٹس میچ کھیلا۔
میچ سے قبل ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے ٹیم سے خطاب کیا جہاں انہوں نے پریکٹس میچ کے مقاصد اور سیزن کے گولز پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم پیر کو ٹیم کے کیمپ میں شامل ہونے والے سابق کپتان روہت شرما نے پریکٹس میچ میں حصہ نہیں لیا۔
روہت شرما گزشتہ تین دنوں سے نیٹ پریکٹس اور اپنی واکنگ پر کام کررہے ہیں، اس لیے وہ سیزن کے آغاز سے قبل پریکٹس کیلئے ممبئی میں ہی رہیں گے۔ اس سے قبل چہارشنبہ کو پریکٹس سیشن کے دوران روہت شرما نے ٹیم کے نئے کپتان ہاردک پانڈیا کو گلے لگایا لیکن دونوں کے درمیان گرمجوشی نہیں تھی۔
اس سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممبئی انڈینز کے کیمپ میں کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت کو دیکھ کر ہاردک ان کی طرف بڑھتے ہیں۔ روہت اس سے ہاتھ ملانا چاہتے ہیں لیکن ہاردک نے انہیں گلے لگا لیا۔
پیر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں بھی ٹیم کو پانچ بار چمپئن بنانے والے روہت شرما کو ہٹاکر ہاردک پانڈیا کو کپتان مقرر کرنے کے سوال پر کپتان ہاردک اور کوچ باؤچر خاموش رہے۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے چہارشنبہ کے روز انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹسٹ سیریز کے دوران اپنا ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہیں ان نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر بہت لطف آیا۔
ویراٹ کوہلی سمیت کچھ سرکردہ کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں پانچ نوجوان کھلاڑی رجت پاٹیدار، دھرو جوریل، سرفراز خان، آکاش دیپ اور دیودت پڈیکل نے ٹسٹ ڈیبیو کیا۔ روہت نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کہاکہ ذاتی طورپر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔
تمام نوجوان لڑکے بہت دل چسپ تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں ان میں سے اکثر کو اچھی طرح جانتا تھا اور میں ان کے مضبوط نکات سے واقف تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں جانتا تھاکہ وہ کس طرح کھیلنا چاہتا ہے۔ میرا کام صرف انہیں آرام دہ رکھنا تھا۔ وہ کھلاڑی جس طرح سے میری اور راہول بھائی (ہیڈ کوچ راہول دراویڈ) کی امیدوں پر پورا اترا وہ لاجواب تھا۔