تلنگانہ

سنکرانتی تہوار، تلنگانہ آر ٹی سی کی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ

سنکرانتی تہوار کے سبب تلنگانہ آر ٹی سی کی آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔سنکرانتی تہوار اپنوں میں منانے کیلئے ہر سال تلنگانہ سے بڑی تعداد میں لوگ آندھراپردیش جاتے ہیں۔

حیدرآباد: سنکرانتی تہوار کے سبب تلنگانہ آر ٹی سی کی آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔سنکرانتی تہوار اپنوں میں منانے کیلئے ہر سال تلنگانہ سے بڑی تعداد میں لوگ آندھراپردیش جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
سنکرانتی تہوار: ٹی ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ 1.21کروڑ افراد کا سفر
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

ذرائع کے مطابق اس مہینے کی 13 تاریخ کو 52 لاکھ 78 ہزار مسافرین نے آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا اور کارپوریشن کو ایک دن میں 12 کروڑ کی ریکارڈ آمدنی ہوئی۔

آر ٹی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سنکرانتی تہوار کے موقع پر مہالکشمی اسکیم کے حصہ کے طور پر خواتین کی ایک بڑی تعداد نے مفت سفرسے استفادہ کیا۔

آر ٹی سی حکام نے بتایا کہ 11 جنوری کو 28 لاکھ، 12 جنوری کو 28 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آر ٹی سی نے مسافروں کے ہجوم کے پیش نظر 6,261 خصوصی بسیں چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ 4,400 خصوصی بسیں صرف 11، 12 اور 13 جنوری کو چلائی گئیں۔

a3w
a3w