ایشیاء

’پاکستان کیلئے سیاہ دن‘، عمران خان کو قید کی سزا سنانے پر شوبز شخصیات کا ردعمل

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عمران خان کے ساتھ اپنے بچپن اور نوجوانی کی تصاویر شئیر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’آج پاکستان کے لیے سیاہ دن ہے،۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شوبز شخصیات کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کے دن کو پاکستان کے لیے سیاہ دن قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عمران خان کے ساتھ اپنے بچپن اور نوجوانی کی تصاویر شئیر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’آج پاکستان کے لیے سیاہ دن ہے، عمران خان ہمارے دلوں کے لیڈر ہیں، جس پر حملہ کرنا ناممکن ہے۔ ’

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاکر حڑیم شاہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی اور عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستانیوں کا پیسا لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے 3 کینسر اسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا۔‘

اس کے علاوہ عمران خان کی گرفتاری سے قبل انہوں نے ٹوئٹ کی تھی کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا تو وہ تمام ویڈیوز لیک کردیں گی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر دھمکی آمیز لہجے میں لکھا ’سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی‘۔