دہلی کی کمپنی نے خاتون ڈاکٹر سے 1.91 لاکھ روپے کا دھوکہ کیا
ممبئی کے سانٹا کروز وکولارہائشی متاثرہ ڈاکٹر کو 20 جنوری 2022 کو دہلی میں واقع کورٹیارڈ ہالیڈے کمپنی سے فون آیا ،جس سے انہیں فیملی ہالیڈے پیکج کی پیشکش کی گئی۔

ممبئی: دہلی کی کمپنی کے ذریعہ ممبئی کی ایک خاتون ڈاکٹر سے بین الاقوامی چھٹیوں کے پیکیج کے نام پر 1.91 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
ممبئی کے سانٹا کروز وکولارہائشی متاثرہ ڈاکٹر کو 20 جنوری 2022 کو دہلی میں واقع کورٹیارڈ ہالیڈے کمپنی سے فون آیا ،جس سے انہیں فیملی ہالیڈے پیکج کی پیشکش کی گئی۔
دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کو کمپنی کی جانب سے ایک سکیم کے بارے میں بتایا، جس میں انہیں ہر ماہ کچھ رقم جمع کرنا تھااور آخر میں انہیں ہالیڈے پیکج اور ہوائی ٹکٹ دیا جانا تھا۔ آن لائن چیک کرنے کے بعد انہوں نے کمپنی کو جائز پایا اور رقم جمع کرنے پر راضی ہوگئی۔
جس کے بعدان کے (ڈاکٹر) کے اکاؤنٹ سے اپریل 2023 تک کل 1.91 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے گئے کیونکہ یہ ادائیگی متاثرہ کے اکاؤنٹ سے ہر ماہ خود بخود ہو جاتی تھی اور ہر ماہ ایک مخصوص تاریخ کو رقم اس کے اکاؤنٹ سے کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتی تھی۔
نومبر 2022 میںڈاکٹر نے پیکیج کے بارے میںجاننے کے لیے ایک ای میل بھیجا، لیکن کوئی جواب نہیںملا۔ اس کے بعدانہوںنے مارچ 2023 میں پھر سے اسی طرح دوبارہ وہی ای میل کمپنی کو بھیجا، لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔
متاثرہ نے کمپنی کے ڈائریکٹر انشو سے بھی رابطہ کیاجس نے جواب دیئے بغیر فون کاٹ دیا جس کے بعدانہیںاپنے ساتھ دھوکہ دہی کا احساس ہوا اور اس نے اپنے بینک سے رابطہ کیا۔
متاثرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جب وہ بینک گئی تو اسے بتایا گیا کہ کورٹیارڈ ہولیڈے نام کی کمپنی نے دعویٰ کیاتھاکہ انہوں نے دودو لاکھ روپے (کل 4لاکھ روپے)کے قرضے لیے تھے اور اس لیے ان کے سیونگ اکاؤنٹ سے رقم کاٹی جا رہی ہے۔ یہ سن کر انہوں نے فوراً بینک کو تحریری طور پر کہا کہ کورٹیارڈ ایک شیل کمپنی ہے اور اس کی تمام ادائیگیاں روک دی جائیں۔
اس سلسلے میں اس نے وکولا پولیس اسٹیشن میں نامعلو م لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ متاثرہ نے پولیس کو ان لوگوں کے تین فون نمبر فراہم کیے ہیں جن کے ذریعے کمپنی نے اس سے جعلی چھٹیوں کے پیکیج کے لیے رابطہ کیا تھا۔ پولیس سائبر ٹیم کے ساتھ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔