حیدرآباد

آوارہ کتوں کا حملہ، لڑکا شدید زخمی

بچے کی چیخ و پکار سن کر والدین گھر سے باہر نکلے جنہوں نے آوارہ کتوں سے اس بچے کو بچایا اور فوری طورپر 108ایمبولنس کے ذریعہ لڑکے کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کے حدود کے میرپیٹ کے ڈویژن 45 میں آوارہ کتوں کے حملہ میں ایک لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔ کیشوریڈی کمیٹی ہال کے قریب یہ لڑکا جارہا تھا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج

بچے کی چیخ و پکار سن کر والدین گھر سے باہر نکلے جنہوں نے آوارہ کتوں سے اس بچے کو بچایا اور فوری طورپر 108ایمبولنس کے ذریعہ لڑکے کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

حالیہ دنوں کے دوران حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے حملہ کے واقعات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔یہ کتے رات کو موٹرسائیکلوں کا پیچھا کرتے ہیں اور موٹرسائیکل سواروں کودہشت زدہ کرتے ہیں۔