کھیل

ونڈے ورلڈکپ پروموویڈیو میں پاکستان اور بابر کو نظرانداز کرنے پر شعیب اختر ناراض

دو منٹ اور 12 سکنڈ کے پرومو ویڈیو میں شاہ رخ کے وائس اوور کے ساتھ ورلڈکپ کے چند بہترین لمحات کو دکھایا گیاتھا، تاہم اس ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔

لاہور: ونڈے ورلڈکپ 2023 کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول سے لیکر پرومو ویڈیو کا اجراء کردیا گیا ہے۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ ہندوستان کی میزبانی میں 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ورلڈکپ کے پرومو میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام شامل تھے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر
اسٹوکس‘ ورلڈکپ کیلئے ونڈے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے!
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر

کنگ شاہ رخ خان کو ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیاگیاہے۔ دو منٹ اور 12 سکنڈ کے پرومو ویڈیو میں شاہ رخ کے وائس اوور کے ساتھ ورلڈکپ کے چند بہترین لمحات کو دکھایا گیاتھا، تاہم اس ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔

 اس لیے کہ پرومو میں پاکستان اور بابراعظم کو نہیں دکھایا گیا۔ اب اس سلسلہ میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آئی سی سی کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی سی سی نے ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس ویڈیو میں کئی کھلاڑی نظر آئے لیکن پاکستان اور بابراعظم کو نہیں دکھایا گیا۔

 پرومو ویڈیو میں 2019 کی عالمی فاتح ٹیم کے کپتان ایوگ مورگن، جانٹی رہوڈز، متھیا مرلی دھرن جیسے کرکٹ لیجنڈز کو دکھایا گیا تھا لیکن اب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پرومو میں پاکستانی ٹیم کے کپتان کو شامل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ’جس نے سوچا کہ ورلڈکپ کا پرومو پاکستان اور بابراعظم کی اہم شرکت کے بغیر مکمل ہوجائے گا، اس نے واقعی خود کو مذاق کے طورپر پیش کیاہے۔ اختر نے کہاکہ دوستو سوچ کو تھوڑا بڑا کرنے کا وقت آگیا ہے۔

 واضح رہے کہ آئی سی سی ونڈے ورلڈکپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے سے ٹکراتی نظر آئیں گی۔ ونڈے ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

a3w
a3w