حیدرآباد

حیدرآباد میں ٹرافک اور آلودگی مسئلہ کا پائیدار حل تلاش کرنے کا مطالبہ

یہ ایک افسوسناک بات ہے کہ شہر میں ٹرافک کی ابتر صورتحال اور بڑھتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔

حیدرآباد(این ایس ایس) یہ ایک افسوسناک بات ہے کہ شہر میں ٹرافک کی ابتر صورتحال اور بڑھتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

ملک میں آلودگی اور ٹرافک کی ابتر صورتحال والے شہروں کا اگر سروے کیا جائے تو یقینا اس سروے میں شہر حیدرآباد سرفہرست مقام پر رہے گا۔ سٹی آٹو ڈرائیورس یونین لیڈر محمد امان اللہ خان نے کہا کہ سابق کی کانگریس، ٹی ڈی پی اور موجودہ کانگریس حکومت کے پاس بھی نئے گاڑیوں کا رجسٹریشن اور لائف ٹیکس کے نام پر یومیہ کروڑ ہا روپے وصول کرنا ہی مقصد رہ گیا ہے۔

حکومت کو یہ پیسے شراب سے یا روڈ سیفٹی پالیسی سے آئیں، کوئی فرق نہیں ہوگا۔ اس عمل میں موجودہ کانگریس حکومت بھی استثنیٰ نہیں ہے۔ جے اے سی کو سابقہ اور موجودہ حکومتوں کے درمیان کوئی فرق دکھائی نہیں دیا۔

یہ تمام حکومتیں، ٹرافک اور گاڑیوں سے پھیلنے والی آلودگی کے تدارک کیلئے ممکنہ اقدامات کرنے میں مجرمانہ غفلت برت چکی ہیں۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ شہر میں ٹرافک کی ابتر صورتحال اور بڑھتی آلودگی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

اور اس سلسلہ میں حکومت کو تاخیر کے بغیر مختصر وطویل مدتی اقدامات کرنا ہوگا۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امان اللہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ 75 فیصد خانگی کاروں جس میں عموماً3افراد سفر کرتے ہیں، میں سے 70 فیصد کاروں پر امتناع عائد کردے تب شہر میں ٹرافک مسئلہ خو بخود حل ہوجائے گا۔