مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے ایک اسکول میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم کی موت

سطام کا دل بند ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے اسے بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔ وہ 15 دن پہلے حادثے کے فوراً بعد کوما میں چلا گیا تھا۔

ریاض: سعودی عرب کے ایک اسکول میں کرنٹ لگنے سے طالب علم کی موت ہوگئی ۔ جازان کے علاقے ابو عریش میں اتوار کو ایک اسکول میں سطام غازی فقیہ اسکول کے ایئرکنڈیشنر کا شکار ہوا۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
خلیجی ملک کے طالب علم کے مستقبل کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سطام غازی فقیہ کے بھائی نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا آج صبح سطام کا دل بند ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی طرف سے اسے بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی تھیں۔ وہ 15 دن پہلے حادثے کے فوراً بعد کوما میں چلا گیا تھا۔

واضح رہے سطام غازی فقیہ نامی طالب علم کو 3 ہفتے قبل جازان کے ابو عریش کے ایک مڈل اسکول میں اس وقت کرنٹ لگ گیا تھا جب اس نے اسکول میں ایئر کنڈیشنر کو چھو لیا تھا۔

جازان ریجن کے ڈائریکٹر جنرل آف ایجوکیشن ملھی عقدی نے طالب علم کو الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے کے بعد متعدد جرمانے عائد کیے تھے۔ غفلت کے مرتکب تمام افراد کو جرمانہ ادا کرنے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو دیگر سزائیں بھی دی گئی تھیں۔