تلنگانہ

محبت میں ناکامی اور گھر والوں کے شادی سے انکار پرایک خاندان کے بھائی اور بہن نے خودکشی کرلی

محبت میں ناکامی اور گھر والوں کے شادی سے انکار پرایک خاندان کے بھائی او بہن نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: محبت میں ناکامی اور گھر والوں کے شادی سے انکار پرایک خاندان کے بھائی اور بہن نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

یہ انوکھاواقعہ تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے نوکالامریکی گاوں سے تعلق رکھنے والے پی لنگیا،پدماجوڑے کو ایک بیٹا 22سالہ پرشانت اوربیٹی نوئیا تھے۔

نوئیا کی 6ماہ پہلے ایک نوجوان سے شادی ہوئی۔شادی کے بعداس کا شوہر ملازمت کیلئے خلیجی ملک چلاگیا۔

نوئیا اسی دیہات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سے 5سال سے محبت کرتی تھی۔

اس نے اپنے والدین کو یہ بات بتائی اور کہا کہ وہ اس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہے تاہم اس کے والدین اس شادی کیلئے راضی نہیں ہوئے جس پر اس نے کیڑے ماردواپی کرتین ماہ پہلے خودکشی کرلی۔

تاہم نوئیا جس نوجوان سے محبت کرتی تھی اس کی چھوٹی بہن نوئیا کے بھائی پرشانت سے 5سال سے محبت کرتی تھی۔

پرشانت نے اپنے ارکان خاندان سے یہ بات بتائی اور کہا کہ وہ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے تاہم اس کے گھر والوں نے شادی سے انکار کردیاجس پر پرشانت نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کرلی۔