تلنگانہ

تلنگانہ میں دوسرے دن راہل گاندھی کی بس یاترا، عوام کا غیر معمولی جوش وخروش

کانگریس نے تلنگانہ میں انتخابی تشہیری مہم میں تیزی پیداکردی ہے۔پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی نے اپنی وجئے بھیری بس یاترا دوسرے دن بھوپال پلی سے کاٹارم تک منعقد کی۔

حیدرآباد: کانگریس نے تلنگانہ میں انتخابی تشہیری مہم میں تیزی پیداکردی ہے۔پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی نے اپنی وجئے بھیری بس یاترا دوسرے دن بھوپال پلی سے کاٹارم تک منعقد کی۔

متعلقہ خبریں
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی بھی تھیں۔یاترا کے دوران عوام کا ہجوم دیکھاگیاجو راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔

اس یاترا کے دوران عوام کا غیرمعمولی جوش وخروش دیکھاگیا۔کاٹارم میں راہل گاندھی نے کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

ساتھ ہی انہوں نے بے روزگاروں کی بائیک ریلی میں شرکت کی۔راہل گاندھی نے امبیڈکرسنٹر میں مقامی عوام سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل بھی جاننے کی کوشش کی۔

a3w
a3w