جرائم و حادثات

پنجہ گٹہ کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی

ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی شاندارکوششوں کے نتیجے میں چھٹی منزل پر مقیم ایک خاندان کو کامیابی سے بچا لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ آگ چھٹی منزل سے شروع ہوئی اور تیزی سے پورے اپارٹمنٹ میں پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جمعہ کی صبح حیدرآباد کے پنجہ گٹہ کے ایرامنزل میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر زبردست آگ لگ گئی۔ آگ پھیلتے ہی اپارٹمنٹ کے مکین گھبرا کر باہر نکل گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی شاندارکوششوں کے نتیجے میں چھٹی منزل پر مقیم ایک خاندان کو کامیابی سے بچا لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ آگ چھٹی منزل سے شروع ہوئی اور تیزی سے پورے اپارٹمنٹ میں پھیل گئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہو گی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔