شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

جھانسی میں طالبعلم کو برہنہ کرکے مارپیٹ  کی گئی اور شراب پینے پر مجبور کیا گیا،ویڈیو وائرل

طالب علم کے خاندان کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے مطابق جب متاثرہ طالب علم پیر کی شام اپنے ایک ہم جماعت ساتھی کے ساتھ شہر کے ایک پارک میں بیٹھا ہوا تھا تو ایک گروپ جو اس کے ہم جماعت ساتھیوں پر ہی مشتمل تھا‘ ان کے پاس پہنچا۔

جھانسی (یوپی): اتر پردیش کے جھانسی میں دسویں جماعت کے طالب علم کو  مبینہ طور پر اس کے ہم جماعت ساتھیوں نے مارپیٹ کی‘ برہنہ کردیا اور شراب پینے پر مجبور کیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ اس طالب علم کو اس کے دوستوں کے ساتھ شہر کے ایک سنسان علاقہ میں لے جایاگیا جہاں اسے بری طرح مارپیٹ کی گئی اور اس کا ایک گروپ ویڈیو ریکارڈ کیاگیا جسے بعدازاں انہوں نے آن لائن شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں
جھانسی کے اسکول میں کشمیری طلبا پر حملہ
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام

فوٹیج میں دکھایاگیاہے کہ ایک گروپ‘ طالب علم کو لاٹھیوں سے مارپیٹ کررہاہے جبکہ وہ ان سے حملہ روک دینے کی عاجزانہ درخواست کررہاہے۔

طالب علم کے خاندان کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے مطابق جب متاثرہ طالب علم پیر کی شام اپنے ایک ہم جماعت ساتھی کے ساتھ شہر کے ایک پارک میں بیٹھا ہوا تھا تو ایک گروپ جو اس کے ہم جماعت ساتھیوں پر ہی مشتمل تھا‘ ان کے پاس پہنچا۔ چاروں لڑکوں نے جو ایک کار میں وہاں آئے تھے‘ طالب علم کو گاڑی کے اندر کھینچ لیا۔

 وہ لوگ اسے مرونی پور سڑک کے قریب جنگل میں لے گئے۔ بعدازاں مزید دو لڑکے وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مبینہ طور پر شراب نوشی کی۔ اس گروپ نے طالب علم کو بھی شراب پینے پر مجبور کیا اور پھر اسے کپڑے اتارنے پر مجبور کیاگیا۔

اس دوران ویڈیو کی ریکارڈنگ جاری رہی۔ بعدازاں اس گروپ نے طالب علم اور اس کے دوست کو لاٹھیوں سے مار پیٹ شروع کردی۔ طالب علم نے اپنی شکایت میں کہاکہ میں ان سے ہاتھ جوڑ کر  مجھے چھوڑدینے کی درخواست کرتا رہا اور معافی مانگتا رہا لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔ مجھے تقریباً ایک گھنٹہ تک مارتے رہے۔

 انہوں نے موبائیل پر ویڈیوز بھی بنائے۔ بہر حال یہ طالب علم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور گھر پہنچ گیا۔ سینئر پولیس عہدیدار گیانندر کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک ویڈیو وائرل ہواہے جس میں بعض طلباء کو ایک طالب علم کو مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ طلباء کی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں پولیس اسٹیشن لے جایاگیا ہے۔ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

a3w
a3w