امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں فینکس ایئرپورٹ کے قریب آگ لگ گئی

فینکس فائر ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کی شام جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ آخری اطلاع ملنے پر 100 سے زیادہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پا نے میں مصروف تھے۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واشنگٹن: امریکی ریاست ایریزونا کے فینکس اسکائی ہاربر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پروپین ٹینک پھٹنے سے زبردست آگ لگ گئی۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک
حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ’اسمارٹ ٹرالیز‘ متعارف (ویڈیو)
طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع، کال کرنے والا 10سالہ لڑکا نکلا

فینکس فائر ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کی شام جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ آخری اطلاع ملنے پر 100 سے زیادہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پا نے میں مصروف تھے۔ اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا، فینکس اسکائی ہاربر ہوائی اڈے نے کہا کہ آگ سے اس کے کام کاج متاثر نہیں ہوا ہے۔ ٹرمینل اور رن وے کھلے ہیں۔ ہوائی اڈے کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کا اسٹیٹس چیک کریں۔