مشرق وسطیٰ

غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31184 ہوگئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,184 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو دی۔

غزہ: غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,184 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو دی۔

متعلقہ خبریں
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 72 فلسطینی شہید اور 129 زخمی ہوئے۔

مجموعی طور پر 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے تنازع کے آغاز سے اب تک شہادتوں کی کل تعداد 31184 اور زخمیوں کی تعداد 72,889 تک پہنچ گئی ہے۔

طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ جنوبی غزہ شہر میں کویتی چوراہے پر امداد کے منتظر فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

a3w
a3w