سری سیلم پراجیکٹ کا ایک دروازہ کھول کر پانی چھوڑاگیا
اسپِل وے کے ذریعہ 26,744 کیوسک، پوتی ریڈی پادو ہیڈ ریگولیٹری سے 20,000 کیوسک، بائیں جانب بجلی پیداوار مرکز سے 35,315 کیوسک، دائیں جانب بجلی گھر سے 30,917 کیوسک پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے۔
حیدرآباد: بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث تلنگانہ اوراے پی کے مشترکہ سری سیلم پراجیکٹ میں بھاری مقدار میں پانی داخل ہورہا ہے۔ حکام نے ایک دروازہ کو اُٹھا کر پانی کو نیچے کی سمت چھوڑنا شروع کیا ہے۔
جورا لا اور سنکیے شیلا پراجکٹس سے سری سیلم کو 90,692 کیوسک پانی آرہا ہے، جب کہ پراجیکٹ سے جملہ 1,12,976 کیوسک پانی ناگرجنا ساگر کو چھوڑا جا رہا ہے۔
اسپِل وے کے ذریعہ 26,744 کیوسک، پوتی ریڈی پادو ہیڈ ریگولیٹری سے 20,000 کیوسک، بائیں جانب بجلی پیداوار مرکز سے 35,315 کیوسک، دائیں جانب بجلی گھر سے 30,917 کیوسک پانی کی نکاسی کی جا رہی ہے۔
سری سیلم پراجیکٹ کی مکمل آبی سطح 885 فٹ ہے، جب کہ موجودہ سطح 882.10 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
ہفتہ کی رات کو پانی کے بہاؤ میں تیزی کے باعث حکام نے دو دروازے کھولے تھے، لیکن اتوار کی صبح بہاؤ میں کمی واقع ہونے کے بعد ان میں سے ایک کو بند کر دیا گیا۔ فی الحال صرف ایک دروازہ سے 26,744 کیوسک پانی ناگرجنا ساگر کوچھوڑا جا رہا ہے۔