شمالی بھارت

کوٹا میں ایک اور کوچنگ طالبہ کی خودکشی

نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والی 19 سالہ طالبہ نے راجستھان کے شہر کوٹا میں ہاسٹل کے کمرہ میں خودکشی کرلی۔ ساگر (مدھیہ پردیش) کی رہنے والی راشی جین گزشتہ ایک سال سے کوچنگ کے لئے کوٹا میں رہ رہی تھی۔

جئے پور: نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والی 19 سالہ طالبہ نے راجستھان کے شہر کوٹا میں ہاسٹل کے کمرہ میں خودکشی کرلی۔ ساگر (مدھیہ پردیش) کی رہنے والی راشی جین گزشتہ ایک سال سے کوچنگ کے لئے کوٹا میں رہ رہی تھی۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
عوام کو فوقیت دینے والی حکمرانی وقت کا تقاضا: راہول (ویڈیو شیئر)

اس کی سہیلیوں کے بموجب وہ تناؤ میں تھی کیونکہ اس کی صحت ٹھیک نہیں تھی۔ واقعہ منگل کی سہ پہر 3 بجے کے آس پاس کا ہے۔ چہارشنبہ کے دن ایم بی ایس ہاسپٹل میں اس کا پوسٹ مارٹم ہوا۔

راشی‘ تلونڈی علاقہ کے یو کے ہاسٹل میں رہتی تھی۔ اس نے کوچنگ کلاسس میں شرکت بند کردی تھی لیکن 7مئی کو نیٹ یوجی امتحان لکھنے والی تھی۔ منگل کی صبح سے دکھائی نہ دینے پر دیگر طلبا نے ہاسٹل آپریٹر اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس جب ہاسٹل کے کمرہ میں پہنچی تو راشی کی نعش پھندہ سے لٹکی پائی گئی۔ وہ گھر میں سب سے چھوٹی تھی۔ اس کا باپ کھیتی باڑی کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے منگل کی دوپہر انتہائی اقدام کیا اور حقیقی وجہ معلوم کرنا باقی ہے۔ کوٹا کے کوچنگ سنٹرس میں میڈیکل اور انجینئرنگ امتحان کی تیاری کرنے والے کئی طلبا نے خودکشی کرلی۔

14 جنوری کو یوپی کے علی رضا نے خودکشی کرلی تھی۔ وہ جے ای ای کی تیاری کررہا تھا۔15جنوری کو پریاگ راج (یوپی) کے 22 سالہ رنجیت نے پھانسی لے لی تھی۔