شمالی بھارت
دموہ کی لڑکی لو جہاد کا شکار
کرناٹک کے بنگلورو میں لو جہاد کی شکار مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کی رہنے والی لڑکی نے دموہ واپس آکر شکایت درج کرائی ہے۔

دموہ: کرناٹک کے بنگلورو میں لو جہاد کی شکار مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کی رہنے والی لڑکی نے دموہ واپس آکر شکایت درج کرائی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ نے کل خواتین پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں اس کے ذریعہ ویڈیو اور تصاویر بنالینے کی بات بھی بتائی گئی۔
مقدمہ درج کرکے جلد کارروائی کی جائے گی۔دموہ ضلع کی ایک لڑکی بنگلور کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے گئی تھی۔
وہاں اس کی اپنی ہی کمپنی کے ایک نوجوان راجیو سے دوستی ہو گئی۔ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسی دوران لڑکی کو معلوم ہوا کہ ملزم کا اصل نام عمر فاروق ہے اور وہ آسام کا رہنے والا ہے۔ اس بات کا علم ہوتے ہی لڑکی نے اس سے فاصلہ رکھنا شروع کر دیا تاہم ملزم نے اس کی کچھ نجی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔