دہلی

سپریم کورٹ میں کویتا کی درخواست کی سماعت متوقع

دہلی ہائی کورٹ نے دونوں کیسوں میں کویتا کو ضمانت دینے کی درخواست یکم جولائی کو خارج کردی تھی۔ اپنے فیصلہ میں ہائی کورٹ نے 2021-22 میں دہلی اکسائز پالیسی جیسے اب منسوخ کردیا گا ہے، کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں کویتا کو بادی النظر میں ایک اہم سازشی قرار دیا تھا۔

نئی دہلی: پریم کورٹ، شیڈول کے مطابق12/ اگست کو بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی عرضی پر سماعت کرے گی جس میں کویتا نے دہلی اکسائز پالیسی اسکام سے مربوط کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس میں دہلی ہائی کورٹ کے بی آر ایس ایم ایل سی کو ضمانت دینے سے انکار کے فیصلہ کو چیالینج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

دہلی ہائی کورٹ نے دونوں کیسوں میں کویتا کو ضمانت دینے کی درخواست یکم جولائی کو خارج کردی تھی۔ اپنے فیصلہ میں ہائی کورٹ نے 2021-22 میں دہلی اکسائز پالیسی جیسے اب منسوخ کردیا گا ہے، کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں کویتا کو بادی النظر میں ایک اہم سازشی قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے ویب سائٹ پر ایسا لوڈلسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ12 / اگست کو کویتا کی عرضی پر سماعت کرسکتی ہے۔ جسٹس بی آر گادی اور جسٹس کے وی وشوا ناتھن توقع ہے کہ اس عرضی کی سماعت کریں گے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا تھا کہ چونکہ تحقیقات اہم مرحلہ میں ہیں اس لئے کویتا کو باقاعدہ ضمانت نہں ی دی جاسکتی ہے اس لئے ان کی درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔ ای ڈی نے 15 مارچ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع ان کے مکان سے کویتا کو گرفتار کیا تھا۔