تلنگانہ

تلنگانہ: گانجہ کے نشہ کے عادی تین نوجوان گرفتار

پولیس کے مطابق کاپوگلو گاؤں کے شیخ سلیم اورسائی کمار ایک رائس مل میں کام کرنے والے بہار سے تعلق رکھنے والے سندیپ سے گانجہ خرید کر سگریٹ میں بھر کر پیا کرتے تھے۔

حیدرآباد: گانجہ کے نشہ کے عادی تین نوجوانوں کوتلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کی کوداڑ ٹاؤن پولیس نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ یہ نشہ آور مادہ دوسروں کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

پولیس کے مطابق کاپوگلو گاؤں کے شیخ سلیم اورسائی کمار ایک رائس مل میں کام کرنے والے بہار سے تعلق رکھنے والے سندیپ سے گانجہ خرید کر سگریٹ میں بھر کر پیا کرتے تھے۔


ان دونوں کی ملاقات کوداڑ کے سدھو سے ہوئی۔ بعد ازاں سائی کمار اور سدھو نے فیصلہ کیا کہ وہ نہ صرف گانجہ پیئیں گے بلکہ اسے فروخت کرکے پیسہ بھی کمائیں گے۔

اسی ارادے سے انہوں نے سندیپ سے آدھا کلو گانجہ خریدا اور اسے چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں تقسیم کردیا۔ یہ دونوں نوجوان ان پیکٹوں کے ساتھ کوداڑ کے قریب درگا پورم کراس روڈ پر پہنچے اور تیسرے شخص سدھو کے ساتھ قریب کے آم کے باغ میں چلے گئے۔

پولیس نے انہیں مشتبہ حرکتوں کی بنیاد پر پیچھا کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بہار کا سندیپ موقع سے فرار ہو گیا جبکہ شیخ سلیم، سدھو اور سائی کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان کے پاس سے برآمد شدہ گانجہ کی مالیت تقریباً 5 ہزار روپے ہے۔