کھیل

جوروٹ ٹسٹ رینکنگ میں ٹاپ پ پہنچ گئے

روٹ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ناقابل شکست 118 رن بنا کر اپنی 30 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی جب کہ دوسری اننگز میں انہوں نے 46 رنز کی شراکت کی۔

دبئی: ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دو وکٹ سے شکست کے باوجود تجربہ کار بلے باز جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے چہارشنبہ کے روز جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق روٹ 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ چھ ماہ سے ٹاپ پر رہنے والے آسٹریلیائی بلے باز مارنس لیبوشین تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

روٹ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ناقابل شکست 118 رن بنا کر اپنی 30 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی جب کہ دوسری اننگز میں انہوں نے 46 رنز کی شراکت کی۔

لیبیوشین دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 13 رنز بنا سکے، حالانکہ ان کی ٹیم نے منگل کے روز سنسنی خیز ٹیسٹ دو وکٹوں سے جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن (883) لیبوشین کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

لیبیوشین کے ہم وطن ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ بھی ٹیسٹ رینکنگ میں خراب کارکردگی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

دریں اثناء، آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد کریئر کی بہترین ساتویں رینکنگ پر پہنچ گئے۔ پہلی اننگز میں سنچری (141) بنانے والے خواجہ نے دوسری اننگز میں 65 رن بنا کر آسٹریلیا کی جیت میں گرانقدر کردار ادا کیا تھا۔

a3w
a3w