شمالی بھارت

ویڈیو: امدادی سامان پہنچانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بہار میں مظفر پور کے اورائی تھانہ علاقہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پٹنہ۔(یو این آئی) بہار میں مظفر پور کے اورائی تھانہ علاقہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ایر فورس کے سابق سربراہ اور سابق ایم پی تروپتی بی جے پی میں شامل
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ٹیم موقع پر نہ پہنچ سکی۔

بتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی سامان پہنچانے والی ٹیم نے پانی میں چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ فی الحال اس معاملے میں کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہیلی کاپٹر اس وقت گر کر تباہ ہوا جب فضائیہ کے اہلکار امدادی سامان پہنچا رہے تھے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں پائلٹ شدید زخمی ہے جبکہ تین افراد محفوظ بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر انجن میں خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

دربھنگہ میں سیلاب میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر امدادی کاموں میں مصروف تھا۔ حادثہ امدادی کام سے واپسی کے دوران پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر نے سیتامڑھی سے امدادی سامان لے کر اڑان بھری تھی۔