جرائم و حادثات

سوشل میڈیا پر تصویر اپ لوڈ کرنے پر شوہر نے بیوی کا قتل کر دیا

اترپردیش میں ایک شخص نے صرف اس لئے اپنی بیوی کا قتل کردیا کیونکہ اس نے اپنی تصویر سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

بریلی: اترپردیش میں ایک شخص نے صرف اس لئے اپنی بیوی کا قتل کردیا کیونکہ اس نے اپنی تصویر سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ اس خاتون کی شناخت 25 سالہ رینا گپتا کے طور پر ہوئی ہے جس کو اس کے شوہر اومیش گپتا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے پر قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر برقی کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ، بی آر ایس کا ورکر گرفتار
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
معاشقہ کا معاملہ، باپ نے حاملہ بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

یوپی کے شاہجہاں پور ضلع کے روزا ٹاؤن کے قریب رہنے والے اس جوڑے کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔ اومیش نے ابتدائی طور پر پولیس والوں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ اس کی بیوی کو ڈاکوؤں نے مار دیا ہے جو رات کو ان کے گھر میں گھس آئے تھے۔ بعد میں اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ایس ایس پی شاہجہاں پور اشوک کمار مینا نے بتایا کہ ہم نے مقتولہ کے رشتہ داروں کی شکایت پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت شوہر اومیش کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ اومیش کو گرفتار کرلیا گی ہے۔

رینا کی لاش منگل کی صبح 4 بجے کے قریب اس کے گھر کے باہر ملی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور مقامی ایس ایچ او فارنسک ماہرین کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

ان کے ساتھ ایس ایس پی مینا اور ایس پی (سٹی) سدھیر جیسوال بھی موجود تھے۔ پولیس نے اومیش کے بیان کو حالات اور ثبوت کے برعکس پایا اور اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا۔