یوروپ

شمال مشرقی شام میں ہیلی کاپٹر گر گیا،22امریکی فوجی زخمی

سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کاروائی کا نتیجہ نہیں تھا۔ اس واقعے سے متعلق مزیدتفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

دمشق: شمال مشرقی شام میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے22 امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ امریکی مرکزی کمان سینٹ کوم کے مطابق، دو روز قبل شمال مشرقی شام میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 22 امریکی فوجی زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جن میں سے دس کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کاروائی کا نتیجہ نہیں تھا۔ اس واقعے سے متعلق مزیدتفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔