حیدرآباد

کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات

ہندوستان کوکاکولہ بیوریجس (ایچ سی سی بی) کے ایک اعلی سطحی وفد نے ہیمانشو پریہ درشنی کی قیادت میں آج تلنگانہ سکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: ہندوستان کوکاکولہ بیوریجس (ایچ سی سی بی) کے ایک اعلی سطحی وفد نے ہیمانشو پریہ درشنی کی قیادت میں آج تلنگانہ سکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی بی آر ایس کے خلاف کیس درج
چند طاقتیں عوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے کوشاں: ریونت ریڈی
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع
سرکاری نظریات سے متاثر بی آر ایس ارکان مقننہ کانگریس میں شامل : ریونت ریڈی

انہوں نے چیف منسٹر کو کوکاکولا کمپنی کی جانب سے تلنگانہ میں کی جارہی سرمایہ کاری اور روبہ عمل پروجکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کوکاکولا کمپنی کی جانب سے تلنگانہ میں تقریباً3000 کروڑ روپئے کاسرمایہ مشغول کیا جارہاہے جس میں ضلع سدی پیٹ کے بنڈا تماپور میں گرین فیلڈ فیاکٹری کی تعمیر بھی شامل ہے۔

ایچ سی سی بی کے وفد نے چیف منسٹر کو کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور سوشیل ریسپانسیبیلٹی کے تحت اپنا تعاون برقرار رکھنے کا تیقن دیا۔

چیف منسٹر ے ریونت ریڈی نے ایچ سی سی بی کے وفد کو ریاست میں اپنی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر عہدیدار اور کمپنی کے ذمہ دار موجود تھے۔