تلنگانہ

ضلع ملگ میں بی آئی ایل ٹی مل کے احیاء کو اولین ترجیح: ریونت ریڈی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہاکہ حکومت نے ضلع ملگ میں بی آئی ایل ٹی مل (بلا پور انڈسٹریز لمیٹیڈ) کے احیاء کو ترجیح دینے کافیصلہ کیاہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہاکہ حکومت نے ضلع ملگ میں بی آئی ایل ٹی مل (بلا پور انڈسٹریز لمیٹیڈ) کے احیاء کو ترجیح دینے کافیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں
ضلع ملگ میں راہول گاندھی کے خلاف پوسٹرس
مسلم بھائیوں کو ماہ صیام کی چیف منسٹر کی مبارکباد
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
وائس چانسلر پر نااہل طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلے دینے کا الزام

آج کملا پور پلپ مل (بی آئی ایل ٹی) کے احیاء کے متعلق عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خسارہ کی نذر اس انڈسٹری کے احیاء سے علاقہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور مقامی عوام کو روز گار حاصل ہوگا۔

اس ضمن میں چیف منسٹر نے منیجنگ ڈائرکٹر ضن کیوسٹ فینانشیل سلوشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ ہاردک پٹیل کے ساتھ میٹنگ کی۔

ضن کیوسٹ کی جانب سے این سی ایل اے آئی ٹی کی جانب سے بی آئی ایل ٹی کے اثاثہ جات متوقع سرمایہ کاروں کو دینے کا حق دیاگیاتھا چیف منسٹر نے کہاکہ وہ اس انڈسٹری کے احیاء کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور ضن کیوسٹ کے ذمہ داروں سے اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

چیف منسٹر نے سی ای او آئی ٹی وڈپراج کلکرنی سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں زیر تعمیر پروجکٹس اور ان کے توسیعی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

a3w
a3w