حیدرآباد

شراب کی دکان میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی

اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ راج بھون روڈ پر واقع شراب کی دکان میں لگی اور اطلاع ملتے ہی مختلف فائر اسٹیشنوں سے فائر بریگیڈس فوری طور پر وہاں پر پہنچ گئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ سوماجی گوڑہ میں ہفتہ کی صبح ایک شراب کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا مال جل کر راکھ ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
عالمی یومِ خواتین پر خصوصی رپورٹ ساجدہ خان: بھارت کی پہلی خاتون آڈیو انجینئر اور خواتین کے لیے ایک مثال
غوث نگر کے مستحق طلبہ میں عید کے نئے کپڑوں کی تقسیم — ایس۔ ایم۔ رضی اللہ کا قابلِ تحسین اقدام
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
اخلاق و کردار ہماری وراثت، زندگیوں کو عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں: پروفیسر مسعود احمدقطب شاہی جامع مسجد باٹاسنگارام میں پہلا نعتیہ مشاعرہ، شعرا نے ایمان افروز کلام پیش کیا


اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق آگ راج بھون روڈ پر واقع شراب کی دکان میں لگی اور اطلاع ملتے ہی مختلف فائر اسٹیشنوں سے فائر بریگیڈس فوری طور پر وہاں پر پہنچ گئے۔

کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کو شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے تاہم آتشزدگی کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


اس واقعہ میں دکان کے اندر موجود سامان اور فرنیچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔


اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران شہرحیدرآباد میں آگ لگنے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔