تلنگانہ

تلنگانہ : اسپتال میں پیدا بیٹی کو دیکھنے کے بعد گھرواپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ایک شخص ہلاک

اس حادثہ میں وجئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا لیکن اس کا دوست جو اس کے ساتھ گاڑی پرسوارتھا، معمولی زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: بیٹی کی پیدائش پر اس کو پہلی مرتبہ دیکھنے کے بعد گھرواپس ہونے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے توپران میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کچرام گاوں کے رہنے والے وجئے کی بیوی مونیکا نے دو دن پہلے بیٹی کو جنم دیا۔

وجئے توپران کے سرکاری اسپتال میں اپنی نوزائیدہ بیٹی کو دیکھ کر موٹرسائیکل پر گھرواپس ہورہاتھا کہ منوہرآبادمیں ڈیوائیڈرپر گاڑی کو موڑنے کے دوران ڈی سی ایم وین نے اس کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں وجئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا لیکن اس کا دوست جو اس کے ساتھ گاڑی پرسوارتھا، معمولی زخمی ہوگیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے توپران کے سرکاری بھیج دیاگیا ہے جہاں وجئے کی بیوی داخل ہے۔ایک ہی اسپتال میں باپ کی لاش اورنوزائیدہ کو دیکھ کررشتہ داراشکبار ہوگئے۔